سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کی سماعت پیر کوہوگی

سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کی سماعت پیر کوہوگی
سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کی سماعت پیر کوہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کی سماعت پیر کوہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا ،عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کونوٹس جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ اے پی ایس ازخودنوٹس کی سماعت 14 جنوری کو ہو گی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ،سیکرٹری داخلہ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ،سانحہ اے پی ایس کمیشن کے رجسٹرارکوبھی نوٹس جاری کر دیئے ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے شہید بچوں کی ماو¿ں کی درخواست پرازخود نوٹس لیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد