آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہو گئے ،عثمان خواجہ پہلے ہی کرکٹ کھیلنے کیلئے ر ضامندی ظاہر کردی ہے۔

ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات ٹھیک ہیں تو کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئندہے، ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں دورہ کرنے کا یہ وقت درست ہے یا نہیں فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کو 5 میں سے ون ڈے میچ پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی ،آسٹریلوی ٹیم نے 1998 میں پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا۔

مزید : کھیل