نیوزی لینڈ نے واحد ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے واحد ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو شکست دیدی
نیوزی لینڈ نے واحد ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے واحد ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 35 رنز سے شکست دیدی ہے، سری لنکن ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 144 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ڈاﺅج بریس ویل نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور سکاٹ کوگلین نے ناقابل شکست 35 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 1، کولن منرو نے 16، ٹم سیفرٹ نے 2، ہینری نکولس نے 4، راس ٹیلر نے 33، مچل سینٹنر نے 13 اور ٹم ساﺅتھی نے 13 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کاسون راجیتھا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کپتان لاستھ ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تھیسارا پریرا اور لکشن سنداکن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم صرف 144 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ تھیسارا پریرا نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ نیروشن ڈیکویلا نے 18، سدیرا سماراوکراما نے 0، کوشل پریرا نے 23، کوشل مینڈس نے 17، دھنانجیا دی سلوا نے 10، داسون شناکا نے 7، کاسون راجیتھا نے 5، لاہیرو کمارا نے 4، لاستھ ملنگا نے 6 اور لکشن سنداکن نے 1 سکور بنایا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساﺅتھی، سکاٹ کوگلین، ڈاﺅج بریس ویل اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -