معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا ڈی این اے سیمپل لینے کے لیے وارنٹ جاری، لیکن کتنا عرصہ قبل کس کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا؟ یقین کرنا مشکل

معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا ڈی این اے سیمپل لینے کے لیے وارنٹ جاری، ...
معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا ڈی این اے سیمپل لینے کے لیے وارنٹ جاری، لیکن کتنا عرصہ قبل کس کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا؟ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پر امریکی خاتون کی طرف سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد امریکی عدالت نے ان کے ڈی این اے سیمپل لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین میورگا نے گزشتہ سال ستمبر میں 33سالہ رونالڈو کے خلاف امریکی ریاست نیواڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں شکایت درج کروائی تھی، جس میں اس نے الزام عائد کیا کہ فٹ بالر نے 13جون 2009ءکو امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک لگژری ہوٹل کے کمرے میں اسے نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ بدفعلی بھی کی۔ کیتھرین میورگا، جنہوں نے ماڈلنگ کے بعد سکول ٹیچر کی نوکری کی اوراب وہ بھی چھوڑ چکی ہیں، نے واقعے کے بعد2010ءجنسی زیادتی کی رپورٹ درج کروائی تھی تاہم کسی کو نامزد نہیں کیا تھا۔لاس ویگاس پولیس نے رونالڈو کے ڈی این اے سیمپل لینے کے لیے وارنٹ جاری ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان لورا میلٹزر کا کہنا تھا کہ انہوں نے وارنٹ پرتگالی حکام کو ارسال کر دیئے ہیں۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق فٹ بالر کے ڈی این اے کا خاتون کے ان کپڑوں سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کے نمونوں سے موازنہ کیا جائے گا جو اس نے واقعے کے وقت پہن رکھے تھے۔
سابق ماڈل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ”2010ءمیں جب میں نے جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کروائی تو رونالڈو نے وکلاءکے ذریعے مجھے 2لاکھ87ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 5کروڑ11لاکھ روپے) کی رقم دی اور واقعے کے متعلق چپ رہنے کو کہا۔اس وقت میں اس لیے خاموش ہو گئی کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ اس گھٹیا واقعے کے حوالے سے دنیا کے سامنے آئے۔ وہ بہت مشہور شخص تھا اور میں خوفزدہ ہو گئی تھی، مگر اب میں مزید خاموش نہیں رہ سکتی کیونکہ اس واقعے کی وجہ سے میں طویل عرصے تک شدید ذہنی انتشار اور ڈپریشن کا شکار رہی اور کئی بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا۔“ رپورٹ کے مطابق کیتھرین نے رونالڈو کے خلاف 2لاکھ امریکی ڈالر ہرجانے کا مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اس کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ ”جنسی زیادتی ایک ایسا گھناﺅنا جرم ہے جو ہر اس بات کے خلاف جاتا ہے جس پر میں یقین رکھتا ہوں۔میں واقعے کی تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کروں گا اور اپنا نام کلیئر کرنے کی کوشش کروں گا تاہم جو لوگ مجھ پر الزامات عائد کرکے اپنی تشہیر کرنا چاہتے ہیں میں میڈیا کے سامنے آ کر ان کی خواہش کی تکمیل نہیں ہونے دوں گا۔“

مزید :

کھیل -