بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی ، فیصل واوڈا کی وفد 27 جنوری کو بھیجنے کی ہدایت

بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی ، فیصل واوڈا کی وفد 27 ...
بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی ، فیصل واوڈا کی وفد 27 جنوری کو بھیجنے کی ہدایت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی ہے اور پاکستانی حکومت نے وفد بھارت بھیجنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلہ پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے کیونکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے تنازع حل کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور بھارت نے پاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی ہے ۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھارت کی جانب سے اجازت دینے پر تین رکنی کمیٹی کو بھارت روانگی سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں اور تین رکنی وفد کی قیادت انڈس واٹر کے کمشنر کریں گے ۔ پاکستان سے جانے والا وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کرے گا ۔

مزید : قومی