نورتھمپٹن شائر نے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے فہیم اشرف کیساتھ معاہدہ کر لیا

نورتھمپٹن شائر نے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے فہیم اشرف کیساتھ معاہدہ کر لیا
نورتھمپٹن شائر نے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے فہیم اشرف کیساتھ معاہدہ کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کاﺅنٹی ’نورتھمپٹن شائر‘ نے ٹی 20 بلاسٹ 2019ءکیلئے پاکستانی آل راﺅنڈر فہیم اشرف کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے جو پورے ٹورنامنٹ کیلئے ’نورتھمپٹن شائر سٹیل بیکس‘ ٹیم کودستیاب ہوں گے۔

فہیم اشرف نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں نے اس کلب کے بارے میں بہت اچھی خبریں سن رکھی ہیں اور بالخصوص وائٹ بال کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہت زبردست ہے۔ میں ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں اور ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف نے اب تک 51 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں ان کی باﺅلنگ اوسط 23.79 رہی اور اکانومی ریٹ 7.62 رہا جبکہ بیٹنگ میں ان کا سٹرائیک ریٹ 129.16 اور سب سے زیادہ انفرادی سکور 54 بنا رکھا ہے۔

مزید : کھیل