پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ، چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت دی، عثمان ڈار نے کہا ہے کہ چین کی جانب سیدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، پاکستان چین میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات کا آغاز کر دیا اور دونوں ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیراعظم کے دورہ چین کے نتیجے میں کیاگیاہے۔چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفدکودورہ چین کی دعوت دی ہے اور تحریری طور پر پاکستانی دفترخارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔معاون خصوصی عثمان ڈاراور چینی سفیر نے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی ۔عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور رابطوں کو بڑھایاجائیگا، وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے تاریخی اقدامات کررہے ہیں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سیدعوت نامہ ملنانوجوانوں کیلئے بڑی کامیابی ہے، ملائیشیااورجرمنی سمیت دیگرممالک سے بھی رابطے جاری ہیں، نوجوانوں کوترقی کے میدان میں آگے دیکھناچاہتے ہیں، سرکاری سطح پرچین کی دعوت قبول کرلی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...