نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تووزیر اعظم،وزیر اعلیٰ، سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا: احسن اقبال

نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تووزیر اعظم،وزیر اعلیٰ، سیکرٹری داخلہ اور ...
نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تووزیر اعظم،وزیر اعلیٰ، سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا: احسن اقبال

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تو وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ، سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے صحافی ارشد وحید چوہدری نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان صبح سے شام تک جیل کے باہر موجود رہے لیکن انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ صحافی کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شدید تشویش ہے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تو وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولتوں سے دانستہ طور پر محروم رکھ رہی ہے۔

مزید : قومی


loading...