وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم ،وہ اشتہار جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم ،وہ اشتہار جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا
وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم ،وہ اشتہار جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے فیز فائیو میں طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان ہو گیا اور اس سے متعلق سوشل میڈ یا پر اشتہار نے تہلکہ مچا دیا ۔خیال رہے کہ ابھی تک وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 82ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس سکیم کا بنیادی مقصد لیپ ٹاپ کے استعمال کا فروغ اور اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے ایک اشتہار نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز فائیو کے تحت لیپ ٹاپ ڈسٹربیوشن تقریب کا اعلان کیا گیا جو 18جنوری کو منعقد ہو گی ۔
اس پر ماہو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں سوچتی تھی کہ کسی کو لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں ہے ۔


رضا رومی نے کہا واہ یہ لیپ ٹاپ واقعی اچھے ہونگے


عمر قریشی نے کہا کہ نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کی جھلکیاں

دو روز قبل وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے بتا یا تھا کہ 2013تک 2018کے دوران حکومت نے ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کی منصوبہ بندی کی ہے جو ایم ایس ، ایم فل ، پی ایچ ڈی ، ماسٹرز اور گریجویشن کے طلباکو دیئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -