علیمہ خان کی جائیدادوں کا شور، وزیر اعظم کے قریبی ذرائع بھی میدان میں آگئے

علیمہ خان کی جائیدادوں کا شور، وزیر اعظم کے قریبی ذرائع بھی میدان میں آگئے
علیمہ خان کی جائیدادوں کا شور، وزیر اعظم کے قریبی ذرائع بھی میدان میں آگئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی جائیدادوں کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ذرائع نے اپوزیشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی جائیدادوں کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ علیمہ خان کبھی بھی عمران خان کی زیر کفالت نہیں رہیں، اگر علیمہ نے اثاثے ظاہر نہیں کیے تو قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

اینکر پرسن کے مطابق عمران خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شوکت خانم کیلئے کبھی کیش چندے نہیں لیے گئے، یہ الزام غلط ہے کہ علیمہ خان نے پیسہ شوکت خانم سے لیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے علیمہ خان کی دبئی میں جائیدادیں سامنے آئی تھیں ۔گزشتہ روز ان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی جائیداد وں کا انکشاف ہوا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیوجرسی میں 4 منزلہ عمارت میں تین فلیٹس کی مالکن ہیں۔ ان فلیٹس کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

مزید : قومی


loading...