نواز شریف کی طبیعت خرابی کی خبریں، ڈاکٹر کے معائنے کی رپورٹ آگئی

نواز شریف کی طبیعت خرابی کی خبریں، ڈاکٹر کے معائنے کی رپورٹ آگئی
نواز شریف کی طبیعت خرابی کی خبریں، ڈاکٹر کے معائنے کی رپورٹ آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مکمل صحت مند ہیں، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر بھی نارمل ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں نواز شریف کا ڈاکٹرز تین مرتبہ طبی معائنہ کرتے ہیں۔ آج (جمعہ کو) بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ڈاکٹر اصغر نے شام ساڑھے 4 بجے معائنہ کیا ۔ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر نارمل ریکارڈ کی گئی ہے، نواز شریف مکمل صحت مند ہیں اور ان کی جانب سے صحت کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی گئی ۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، ان کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ ان کے بازو میں وقفے وقفے سے تکلیف ہورہی ہے جس کے باعث انہیں انجائنا کا خطرہ ہے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ایک ٹویٹ میں اپنے والد کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی