وفاقی وزیر صحت کا فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا اچانک دورہ، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر صحت کا فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا اچانک دورہ، مریضوں کو دی جانے ...
وفاقی وزیر صحت کا فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا اچانک دورہ، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیرِ صحت نے مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ صحت عامر محمود کیانی نے فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔انہوں نےانتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔عامر کیانی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دشواری نہیں پیش آنا چاہئے، مریضوں کی خدمت پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کا موٹو ہونا چاہئے۔اس موقع پر وزیرِ صحت نے کہا کہ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کو اپ گریڈ کر کے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا،میڈیکل ڈایکٹر ڈاکٹر شاہد انصاری نے وزیرِ صحت کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیرِ صحت نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی،بعدازاں وفاقی وزیرِ صحت نے نیشنل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ کے متعدی امراض کے حوالے سے قائم کردہ آپریشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے قومی ادرہِ صحت کے ماہرین کوہدایت کی کہ ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ بیماریوں کو روک تھام کے حوالے سے طبعی تحقیق کا کردار انتہائی اہم ہے۔