تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ٹولہ،یہ اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک ان کے پیچھے وردی ہے:میاں افتخار حسین

تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ٹولہ،یہ اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک ان کے پیچھے وردی ...
تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ٹولہ،یہ اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک ان کے پیچھے وردی ہے:میاں افتخار حسین

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی ظلم کی سیاہ رات کے خاتمے کیلئے اپنی آئینی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی، پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کا ٹولہ ہے اور یہ صرف اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک ان کے پیچھے وردی ہے، نیب یر غمال ہو چکا ہے اور وہ کسی طور آزاد اور منصفانہ فیصلے نہیں کر سکتا۔

ماشو خیل بڈھ بیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہخاکی وردی کی آشیرباد کے بغیر عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، جس دن وردی والے ہٹ گئے، پی ٹی آئی نزع کی حالت میں آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے خلاف ہمیشہ سے سازشیں ہوتی رہی ہیں اور گزشتہ الیکشن میں بھی اے این پی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان کو وزارت عظمیٰ تک پہنچایا گیا،پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کا ٹولہ ہے اور یہ صرف اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک ان کے پیچھے وردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو ڈرانے اور دیوار سے لگانے کیلئے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے لیکن جس دن سٹیبلشمنٹ کا موڈ خراب ہوا تو عمران بھی سلاخوں کے پیچھے ہو گا اور اس دن اس کا کوئی نام لیوا باقی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ہے ، وزیر خزانہ الیکشن سے قبل عوام سے جھوٹ بولتے رہے ،خارجہ پالیسی نہ ہونے کے باعث پروسی ممالک ناراض ہو چکے ہیں جبکہ نیازی نے صرف بھیک مانگنے کو وطیرہ بنا رکھا ہے،جھوٹ اور فریب پر مبنی دعوے کرنے والے آئی ایم ایف کی گود میں بیٹھ گئے جس سے ملک پر روزانہ 15ارب کا قرضہ چڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب یر غمال ہو چکا ہے اور وہ کسی طور آزاد اور منصفانہ فیصلے نہیں کر سکتا، نیب کی ڈیوٹی صرف یہ ہے کہ عمران نیازی کے مخالفین کو راستے سے ہٹائے،ظلم کے خلاف پوری قوم کو اکٹھا ہو نا ہو گا جبکہ ظلم کا ساتھ دینے والوں سے قوم خود حساب لے گی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...