”عمران خان کے والد میرے چچا تھے ،میں جانتا ہوں کہ وہ بہت دیانت دار افسر تھے لیکن ۔۔۔“حفیظ اللہ نیازی پہلی بار وزیراعظم کے والد پر لگنے والے الزامات پر بول پڑے

”عمران خان کے والد میرے چچا تھے ،میں جانتا ہوں کہ وہ بہت دیانت دار افسر تھے ...
”عمران خان کے والد میرے چچا تھے ،میں جانتا ہوں کہ وہ بہت دیانت دار افسر تھے لیکن ۔۔۔“حفیظ اللہ نیازی پہلی بار وزیراعظم کے والد پر لگنے والے الزامات پر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سیاست میں بد زبانی بہت بڑھ گئی ہے اور ایک دوسرے کے اہل خانہ کو بھی بے جا تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی پر بھی جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ۔ان الزامات پر اب تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے بھی لب کشائی کی ہے۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگتے ہیں ،وہ میرے چچا ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں ،وہ بہت دیانت دار افسر تھے ۔حفیظ اللہ نیازی نے بتا یا کہ اکرام اللہ نیازی نے پاکستان بننے سے پہلے اس وقت انجینئرنگ کی جب بہت کم لوگوں کو یہ اعزاز حاصل ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اہل خانہ کا تذکرہ غلط رجحان سامنے لا یا اور ایک دوسرے کے خلاف جھوٹ بولا گیا ،جب آپ نے نواز شریف کے والد کو نہیں چھوڑا تو ظاہر ہے پھر اس طرح کے جھوٹ بھی سامنے آنے تھے ۔حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا کہ یہ جھوٹوں کا مقابلہ ہے ،ان باتوں کا کوئی حل نہیں ،لوگوں کی فیملی تک پہنچنے پر تکلیف ہوتی ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی او رتجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے بھی اکرام اللہ خان نیازی پر لگنے والے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ خان نیازی پر لگنے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ طارق مسعود صاحب لاہور کینٹ سے اور ڈاکٹر فرید ملک صاحب ایف سی کالج سے تعلق رکھتے ہیں اور ان دونوں نے کہا کہ ہم خود شہادت دیتے ہیں کہ عمران خان کے والد محترم اچھے انجینئر اور اچھے انسان تھے۔ وہ ایکسیئن تھے اور انہوں نے نواب آف کالا باغ کے دور میں خود استعفی دیاتھاکیوں کہ میانوالی میں نیازی فیملی اور نواب فیملی ایک دوسرے کے مقابل تھے۔اس لئے اس بات میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں اور ان کے خلاف ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اوریہ سفید سے بڑھ کر سفید جھوٹ ہے۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا تھا کہ عمران خان کے والد محترم اکرام اللہ خان ایک انتہائی فرض شناس، دیایندار اور محنتی انجینئر تھے وہ ڈاکٹر مبشر حسن کے ہم عصر تھے۔ سکالر شب پرلندن سے ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔ان کے حوالے سے یہ بات کہنا کہ وہ بددیانت یا چور تھے پرلے درجے کا جھوٹ ہے۔ایسا جھوٹ ہے جس پر نفرین بھیجنی چاہیئے۔اکرام اللہ خان نیازی کو جب یاد کیا جائے گا تو انہیں عزت و احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -