کبھی کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی، نیک نیتی کے ساتھ جوڈیشل ایکٹوازم کی بنیاد رکھی: چیف جسٹس

کبھی کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی، نیک نیتی کے ساتھ جوڈیشل ایکٹوازم کی بنیاد ...
کبھی کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی، نیک نیتی کے ساتھ جوڈیشل ایکٹوازم کی بنیاد رکھی: چیف جسٹس

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی، نیک نیتی کے ساتھ جوڈیشل ایکٹوازم کی بنیاد رکھی۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ان کی ہائیکورٹ سے 56 برس پرانی نسبت ہے،ان کے والد صاحب نے لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو وہ انصاف نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا،ججز سے گزارش ہے کہ اس کام کو ملازمت سمجھ کر نہ کریں ۔کھلی کچہری لگائی تو پتا چلا کہ عوام کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ ظلم اور کفر کا معاشرہ چل سکتا ہے لیکن نا انصافی کا نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا میں نے نیک نیتی سے جوڈیشل ایکٹویزم کی بنیاد رکھی ،میرا مقصد کسی کی حدود میں دخل دینا نہیں تھا، میں نے کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی، میں نے سختی کسی کی تذلیل کیلئے نہیں قانون کی حکمرانی کیلئے کی، میں قانون کی حکمرانی کیلئے کوشش کرتا رہا، مجھ سے غلطیاں بھی ہوئیں لیکن وہ دانستہ نہیں تھیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں صرف 2 ریفرنسز باقی ہیں جبکہ باقی ریفرنسز نمٹ چکے ہیں، ہم ان ریفرنسز کو اپنے ججز کے گلے کا پھندہ نہیں بننے دیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور