اسرائیلی شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت نہیں دی گئی ہے:حکومتی ترجمان

اسرائیلی شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت نہیں دی گئی ہے:حکومتی ترجمان
 اسرائیلی شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت نہیں دی گئی ہے:حکومتی ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیلی شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت نہیں دی گئی،اس حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں لہذا ویزا کی فراہمی کا جواز ہی پیدا نہیں ہوتا ۔حکومتی ترجمان نے میڈیا میں شائع اس گمراہ کن رپورٹ کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو پاکستان کے ایئر پورٹس آمد پر ویزا سہولت فراہم کی گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں،میڈیا کو ایسی حساس خبروں کو شائع یا نشر کرنے سے قبل حکومتی موقف لینا چاہیے ۔