صوبائی وزیر کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، سیاحت کے امور پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، ...
صوبائی وزیر کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، سیاحت کے امور پر تبادلہ خیال

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت، کھیل وا مور نوجوانان عاطف خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے دیگر معاملات سمیت سیاحت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

نئے سیاحتی مقامات کے بارے میں سینئر وزیر نے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 نئے مقامات فائنل ہوچکے ہیں اب اسکے لئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے۔ عاطف خان نے وزیر اعظم کو قبائلی اضلاع میں سیاحت اور سپورٹس کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کی 6 تحصیلوں میں سپورٹس گراونڈ بنائے جارہے ہیں اور پہلے سے موجود 19 گراونڈز کی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے۔سینئر وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں مذہبی سیاحت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ بدھ مت کے 2000 سال پرانے آثار کو محفوظ بنایا جا رہا ہے جسکے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔قبائلی اضلاع کے بارے میں سینئر وزیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہاں بہترین سیاحتی مقامات کے علاوہ تاریخی مقامات بھی موجود ہیں جس کے لئے سائینٹفیک سروے کی جارہی ہے۔وزیراعظم نے صوبائی محکمہ سیاحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عاطف خان کو وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...