” 5 ملزمان 16 سالہ لڑکے کو حویلی پر لے گئے، پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں ۔۔۔ “ انتہائی شرمناک خبر آگئی

” 5 ملزمان 16 سالہ لڑکے کو حویلی پر لے گئے، پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ...
” 5 ملزمان 16 سالہ لڑکے کو حویلی پر لے گئے، پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں ۔۔۔ “ انتہائی شرمناک خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں 5 اوباشوں نے 16 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 5 ملزمان چوہنگ کے علاقے معصوم شاہ کے 16 سالہ لڑکے نوید کو زبردستی ایک حویلی پر لے گئے۔ پانچوں ملزمان نے نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے اسے قتل کردیا۔ ملزمان مقتول کی لاش حویلی میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور