آرمی چیف سے افغانستان کے نئے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات

آرمی چیف سے افغانستان کے نئے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات
آرمی چیف سے افغانستان کے نئے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغانستان کے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نو تعینات سفیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مزید : قومی