حکومت نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اس افسر کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

حکومت نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اس افسر کو بڑی خوشخبر ی سنا دی
حکومت نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اس افسر کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افسر پون سنگھ کو گورنر ہاوس پنجاب میں پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق پون سنگھ اس سے قبل بطور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ریڈیو کے ساتھ ساتھ بطور قلم کار بھی کام کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف اداروں میں بھی سکھ براداری کے لوگ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور پاک فوج میں میجر ہرچرن سنگھ اور ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ ان میں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور