نواز شریف کو قانون کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو قانون کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت ...
نواز شریف کو قانون کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:رانا ثناء اللہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے  نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ( ن) کی صحت اور علاج معالجہ کے لیے متعلقہ حکام اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں،نواز شریف کو قانون کے مطابق ان کے علاج معالجے کی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ نوازشریف کی صحت اور علاج معالجہ کے لیے متعلقہ حکام اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور عوام کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ اپنے قائد کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر اپنی قیادت کے حکم اور صبر کا دامن چھوڑنے پر مجبور ہوجائے،حکمران کان کھول کر سن لیں کہ محمد نواز شریف کی صحت کو کوئی گزند پہنچا تو عوام حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

مزید : قومی