”سرفراز احمد نے پچھلے میچ کی شکست کا ذمہ دار باولرز کو ٹھہرایا ،آپ کا کیا خیال ہے؟“صحافی کے سوال پر محمد عامر نے ایسا جواب دے دیا کہ کپتان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”سرفراز احمد نے پچھلے میچ کی شکست کا ذمہ دار باولرز کو ٹھہرایا ،آپ کا کیا ...
”سرفراز احمد نے پچھلے میچ کی شکست کا ذمہ دار باولرز کو ٹھہرایا ،آپ کا کیا خیال ہے؟“صحافی کے سوال پر محمد عامر نے ایسا جواب دے دیا کہ کپتان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے، جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں وکٹ نہ گری تو ہمیں فائدہ ہوگا۔پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹسمین محنت کررہے ہیں ہمیں امید ہے اس کا صلہ انہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ پہلے دو سیشنز میں اچھی باولنگ نہیں کرسکے تاہم آخری سیشن میں مجھے اور عباس کو رن ریٹ روک کر وکٹ ٹو وکٹ گیند کرنے کا پلان دیا گیا تھا جس میں کامیاب ہوئے۔

اس موقع پر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کے فاسٹ باولرز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بیان پر ردعمل دینے سے معذرت کرتے ہوئے میڈیا سے ایسے سوال نہ کرنے کی درخواست کی۔

مزید : کھیل