نواز شریف سےڈاکٹر کی ملاقات نہ کروانابڑا ظالمانہ اور انسانیت سوز سلوک ہے:راجہ محمد ظفر الحق

نواز شریف سےڈاکٹر کی ملاقات نہ کروانابڑا ظالمانہ اور انسانیت سوز سلوک ...
نواز شریف سےڈاکٹر کی ملاقات نہ کروانابڑا ظالمانہ اور انسانیت سوز سلوک ہے:راجہ محمد ظفر الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے بازو کی تکلیف کے باعث ان کے اپنے پرائیویٹ ڈاکٹر کی ملاقات نہ کروانے اور انتظار کے باوجود دو دن کے بعد کا کہنا بڑا ظالمانہ، انسانیت سوز سلوک ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کا  اس سے پہلے بھی علاج ہو رہا ہےاور دو مرتبہ سرجری بھی ہو چکی ہے ،بیماری کے باوجود سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا انتہائی تکلیف کی بات ہے ،میاں شہباز شریف کا بھی معقول علاج نہیں کیا جارہا ،اب بھی وہ پریشانی اور تکلیف میں ہیں،جنگ عظیم کے دوران بھی اگر دشمن ملک کا کوئی سپاہی، جرنیل یا جو کوئی بھی ہو اس کے ساتھ یہ سلوک نہیں ہوتا جو  تحریک انصاف کی حکومت کررہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد