نیب نے پلی بارگین سے وصول42 کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 446 روپے خزانے میں جمع کرادیئے

نیب نے پلی بارگین سے وصول42 کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 446 روپے خزانے میں جمع کرادیئے
نیب نے پلی بارگین سے وصول42 کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 446 روپے خزانے میں جمع کرادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب سکھر نے خوراک سمیت مختلف محکموں سے 42 کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 446 روپے لوٹی ہوئی رقم پلی بارگین کے ذریعے حاصل کرنے کے بعد قومی خزانے میں جمع کرادی۔

تفصیلات کےمطابق نیب آفس میں منعقدہ  تقریب میں ڈی جی نیب مرزا عرفان بیگ نے2019 میں محکمہ خوراک،ایریگیشن،ایجوکیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران سے پلی بار گین میں حاصل کی گئی42کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 446 روپے کی رقم کا چیک ایڈیشنل سیکریڑی خزانہ کے سپرد کیا، یہ رقم محکمہ خوراک،ایریگیشن،ایجوکیشن کے افسران سے پلی بارگین کے ذریعے حاصل کی گئی تھی۔