کراچی میں ہائی روف اور رکشے کے درمیان تصادم ، آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق

کراچی میں ہائی روف اور رکشے کے درمیان تصادم ، آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق
کراچی میں ہائی روف اور رکشے کے درمیان تصادم ، آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو کراچی میں وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

نجی ٹی وی جیونیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیو کراچی کے علاقے 2 منٹ چورنگی کے قریب ہائی روف اور رکشے میں تصادم کے باعث آگ لگی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ وین میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں خاتون، 2 بچیاں، ایک بچہ اور ایک شخص شامل ہیں۔ولیس کے مطابق  آتشزدگی کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی گاڑی میں آگ لگی ہوئی تھی اور اسی حالت میں گاڑی رکشے سے جا ٹکرائی تاہم گاڑی میں موجود سلینڈر محفوظ ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو  شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔جاں بحق 3 افراد کی شناخت ناصر، لائبہ ،مہرالنساء،دیدار اور نیلوفر کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی