ایران پر امریکی اضافی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، ایرانی کمپنیوں پرمختلف نوعیت کی 17پابندیاں عائد
واشنگٹن(آئی این پی) ایران پر امریکی اضافی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں,ایرانی کمپنیوں پرمختلف نوعیت کی 17پابندیاں لگائی گئیں ہیں جن کے تحت چین ایران سے تیل نہیں خرید سکتا، لوہے اورسٹیل کمپنیز پرپابندیاں لگا ئی گئیں، ٹیکسٹائل، معدنیات اوردیگر سیکٹرز پر بھی پابندیاں ہوں گی،پابندیوں سے متعلق صدرڈونلڈ ٹرمپ ایگزیکٹو جاری کریں گے۔
جمعہ کو ایران پر امریکی اضافی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ وائٹ ہاس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ سٹیو منچن نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں پرمختلف نوعیت کی17پابندیاں لگائی گئیں ہیں جن کے تحت چین ایران سے تیل نہیں خرید سکتا،لوہے اورسٹیل کمپنیز پرپابندیاں لگادی گئیں،ٹیکسٹائل، معدنیات اوردیگر سیکٹرز پربھی پابندیاں ہوںگی،پابندیوں سے متعلق صدرڈونلڈ ٹرمپ ایگزیکٹو جاری کریں گے،ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسربراہ علی شامخانی اور رضاکارفورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ دوسری طرف حملوں کے فوری خطرے کو ٹالنے کے لیے قاسم سلیمانی کے خلاف کارروائی کی، امریکہ کے پاس قاسم سلیمانی کے ممکنہ حملوں کی انٹیلی جنس معلومات تھیں، قاسم سلیمانی سفارت خانوں سمیت امریکی اہداف کو نشانہ بنانے والے تھے،سلیمانی البغدادی کیخلاف کارروائی کافیصلہ ٹرمپ نے انٹیلی جنس رپورٹ پرکیا،جنرل قاسم سلیمانی اور البغدادی کیخلاف کارروائی دہشت گردی کیخلاف جنگ کاعزم ہے،داعش سے نمٹنے کیلئے امریکی فوج عراق میں موجود ہے۔