سام سنگ کی جدید گھریلو مصنوعات کی نئی کیٹگری پیش

سام سنگ کی جدید گھریلو مصنوعات کی نئی کیٹگری پیش

  



لاہور(پ ر)سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ نے تسلسل برقرار رکھتے ہوئے CES 2020میں گھریلو مصنوعات کی مکمل ایوارڈیافتہ رینج پیش کی۔ ان مصنوعات سے روز مرہ معمولات کو بہتر بنا کر افراد کو ان کے پسندیدہ کاموں، لوگوں اور جگہوں کے لئے زیادہ وقت دستیاب ہو سکتا ہے۔سام سنگ الیکٹرونکس کے شعبہ ڈیجیٹل ایپلائنس ڈیزائن ٹیم اینڈ لائف سٹائل لیبس کے سینئیرو ائس پریزیڈنٹ، ہیری چوئی کا کہنا ہے کہ، سام سنگ میں ہمارا مقصد گھریلو مصنوعات کو جدید طرز زندگی کے مطابق بنانا ہے۔ ایسی مصنوعات جو جدید ڈیزائن اور ٹیکنا لوجی سے مطابقت رکھیں۔ان مصنوعات سے ہمارے صارفین اپنے گھروں کو زیادہ پرسکون، زیادہ منظم اور زیادہ آرام دہ بنا دسکیں گے۔سام سنگ کی وسیع مصنوعات اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ آج ہمارا طرز زندگی کیا ہے۔ہمارا گھرصرف ایک رہائش گاہ نہیں ہے، وہ ایک جم بھی ہے، ایک آفس بھی ہے، تفریح گاہ بھی۔انہی ضرورتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے سام سنگ مسلسل ایسے نئے اور جدید ڈیزائن کی مصنوعات بنارہا ہے جس سے ذاتی طرز زندگی پر نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید : کامرس