چیف ایڈوائیزرجائیکاکا ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کادورہ

چیف ایڈوائیزرجائیکاکا ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کادورہ

  



لاہور(پ ر)ایف ایڈوائیزرجائیکا نجنیئرنوبورو کاکیسو نے ٹیوٹا کے نمائندوں ڈپٹی جنرل منیجر عظمی نادیہ، عاقب جاوید کے ہمراہ ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ(DTI)کا دورہ کیا۔ دونوں تنظیمیں مشترکہ منصوبے ''پنجاب میں گورنمنٹ کالج براے ٹیکنالوجی کے مکینیکل کے شعبے میں DAE کو مضبوط بنانے کے پروجیکٹ'' پر کام کر رہی ہیں۔ اس وفد کو سہولت مراکزلے جایا گیا۔اس موقع پر(DTI)ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ مرتضیٰ علی نے ایک تفصیلی تعارف کروایا۔ اس اجلاس کامقصد ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیو ٹ (DTI)کے کام کے متعلق بیان کرنا اور TEVTA کے ذریعہ جائیکااورڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے مابین ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔اس دورے کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ(DTI) کے ہیڈ مرتضیٰ علی نے کہا، ''اس طرح کے دورے سے ہمیں اپنی کوششوں اور صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جیکا(JICA) جیسے اداروں کی حمایت سے، ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ (DTI)پاکستان میں فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا سب سے بڑا ادارہ بننے کے لئے پر عزم ہے۔ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ 1998سے فعال ہے اور اب تک 20 سے زیادہ مختلف پیشہ ورانہ شعبہ جات میں 30,000 سے زائد ورکرزکو تربیت فراہم کر چکا ہے۔ڈ یسکون ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ (DTI)کا نصاب کم از کم بنیادی تھیوری اور عملی تربیت پرمشتمل ہے۔

مزید : کامرس