تمباکو کی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) ملک سے تمباکو کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 41.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2019ء تک تمباکو کی برآمدات میں 11.61 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 41 فیصد سے زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تمباکو کی برآمدات سے ملک کو 8.20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعداد وشمارکے مطابق مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں تمباکو کی برآمدات میں اضافے کا تناسب 18.64 فیصد رہا۔ جاری مالی سال کے دوران 3961 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3333 میٹرک ٹن تمباکو کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔