سُندس فاؤنڈیشن اور ایسپائر گروپ آف کالجز کے مابین معاہدہ

سُندس فاؤنڈیشن اور ایسپائر گروپ آف کالجز کے مابین معاہدہ

  



لاہور (پ ر) سُندس فاؤنڈیشن اور اسپائر گروپ آف کالجز کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے ایک تقریب کا گورنر ہاؤس پنجاب،دربار ہال میں انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب تھے۔ اس موقع پر سہیل وڑائچ ڈائریکٹر سُندس فاؤنڈیشن، آصف عفان، محترمہ مسرت قیوم اور مشتاق احمد چیف ایگزیکٹواسپائر گروپ آف کالجز اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ چیف اسپائر گروپ آف کالجز اور صدر سُندس فاؤنڈیشن نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جس کے تحت ایسپائر کالجز کے طلباء و طالبات تھیلیسیمیا، ہیمو فیلیا اور کینسر سے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات مستقل بنیادوں پر دیا کریں گے۔اس تقریب کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا میں نے ذاتی طور پرسندس فاؤنڈیشن کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ اس ادارے میں مریض بچوں کو دی جانی والی سروسز بین الا قوامی معیار کی ہیں۔گورنر پنجاب نے اسپائر گروپ آف کالجز کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ کے قریب طلباء اپنے خون سے زندگیاں بچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ کامیاب قومیں اپنے کمزور طبقے کی فلاح و بہبود کا کام کرکے آگے بڑھتی ہیں اور ناکامی کی بڑی وجہ سرکاری، پرائیویٹ اداروں میں باہمی رابطے کا فقدان ہے۔

آخر میں ملک میں موجود دیگر تعلیمی اور تجارتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھی سندس فاؤنڈیشن کا حصہ بنیں تاکہ تھیلیسیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر کے غریب مستحق مریضوں کے علاج معالجہ میں مدد مل سکے۔اسپائر گروپ آف کالجز کے چیف ایگزیکٹیو مشتاق احمد صاحب نے سندس فاؤنڈیشن کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن ایک مثالی رفاہی ادارہ ہے جو کہ محدود وسائل میں ایک بہت عظیم کام سرانجام دے رہا ہے انہوں نے اپنے ادارے اور ذاتی طور پر سندس فاؤنڈیش میں زیر علاج مریض بچوں اور انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔سندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سہیل وڑائچ صاصب نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپائر گروپ آف کالجزاور سندس فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت کی یہ روائیت دور حاضر میں دکھی انسانیت کے احساس اور اداروں میں ہم آہنگی کی ایک روشن مثال بنے گی۔اس تقریب کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندس فاؤنڈیشن کے صدر محمد یاسین خان صاحب نے تمام حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اسپائر گروپ آف کالجز اپنے نئے ایڈمشنز کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کہ مریض بچوں کی امداد کے لئے عطیہ خون کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کے لئے داخلہ فارم کے ساتھ امدادی سلپ کا اجراء بھی کیا جائے۔

مزید : کامرس