پی پی اے ایف نے شاندار کارکردگی پر عالمی ایوارڈحاصل کرلیا
لاہور(پ ر)پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے شاندار کارکردگی دکھانے پر بین الاقوامی ادارے کا ایوارڈحاصل کیا۔ یہ ایوارڈ (Global Diversity and Inclusion Benchmarks Award)ان اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنے ادارے میں لوگوں کی شمولیت کو فروغ دینے کی کوشش کی بلکہ اپنے کام کے ذریعے معاشرے کے دوسرے حصوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے۔ اس ایوارڈ کے لئے انتہائی جانچ پڑتال کے بعد اداروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ مختلف پس منظر کے حامل لوگوں کی شمولیت سے منصفانہ، مساوی، صحت مندانہ اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت اداروں یا کمیونٹی کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اسکے نتیجے میں جہاں انفرادی طور پر تمام افراد کا احترام ہوتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انکے تعاون سے فلاحی ادارے اور معاشرتی اہداف کے حصول میں معاونت ملتی ہے۔ پی پی اے ایف نے لگاتار چوتھے سال گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسیٰ نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس ایوارڈ حاصل کرنے سے ہمارے عزم کی توثیق ہوئی ہے کہ پی پی اے ایف درست سمت میں گامزن ہے۔ گزشتہ 20 سال سے ہم پاکستان میں مقیم لوگوں کی معاشی و سماجی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں اور ہم نے ہمیشہ اس بات پر توجہ دی ہے کہ سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر کام کریں۔ مجھے امید ہے کہ پی پی اے ایف مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس ایوارڈ کا اہتمام سینٹر فار گلوبل انکلوژن امریکہ اور ڈائیورسٹی حب پاکستان نے کیا، یہ ادارے ہر سال پاکستان میں ایوارڈ کی اس تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ پی پی اے ایف اپنی بہترین پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے یہ عالمی ایوارڈ حاصل کررہا ہے اور رواں سال اس نے پانچ شعبہ جات جن میں عمدہ کارکردگی، سوچ، حکمت عملی، اسٹرکچر، کمیونٹی میں کام، روزگار کی فراہمی، حکومت کے ساتھ روابط، ڈویلپمنٹ، سماجی ذمہ داری اور مصنوعات و خدمات کی ترقی میں ایوارڈ حاصل کیا۔