ورچوئل یونیورسٹی جنام ریسرچ سینٹرکاکو کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا

ورچوئل یونیورسٹی جنام ریسرچ سینٹرکاکو کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا

  



لاہور(پ ر)کالا شاہ کاکو کے مقام پہ ورچوئل یونیورسٹی کے 206 ایکڑ پہ مہیط کیمپس میں جدید ترین جنامک و پروٹومکس ریسرچ سینٹر کی تعمیر کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیا۔اپنی نوعیت کے پاکستان کے اس پہلے جدید ترین ریسرچ سینٹر میں جینز اور ڈی این اے پہ تحقیق کر کے دودھ کی پیداوار میں اضافہ، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ نیز جانوروں اور انسانوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی تشخیص اور ان کا تدارک بھی ممکن ہو سکے گا۔اس تحقیقی ادارے کی بنیاد بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں میں ریکٹر نعیم طارق، ڈین فیکلٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر (ستارہ امتیاز) اور ہیڈ آف بائیلوجیکل ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر تنویر شامل ہیں۔ورچوئل یونیورسٹی نے وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت اے پی ایس شہدا کے نام سے منسوب شجرکاری بھی کی، جو اس عظم کا اعادہ ہے کہ ہم اپنے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔

مزید : کامرس