وطن عزیز جلد بحرانوں سے نکل آئے گا،اعجاز احمد چوہدری

وطن عزیز جلد بحرانوں سے نکل آئے گا،اعجاز احمد چوہدری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وطن عزیز عنقریب مہنگائی جیسے بحرانوں سے نکل جائے گاعوامی پریشانیوں کا دور جلد ختم ہونے والا ہے ترقی، خوشحالی کی منزلیں قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہیں کرپشن ساز فیکٹریاں بند کردی گئی ہیں آنے والی نسلیں خوشحال اور مضبوط پاکستان میں زندگیاں بسرکریں گی پاکستان کی سمیت درست ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقاتیں اور پارٹی رہنماء ملک عثمان کی طرف سے دیئے گئے اعشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں میں گرا ہوا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی فلاح کے لئے ٹھوس حکمت عملی طے کر دی ہے۔

جس کے ثمرات عوامی حلقوں تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری اداروں میں بحران ختم ہورہے ہیں، رشوت اور کام چوری کا تسلسل ختم ہو کر رہ گیا ہے ہماری بیوروکریسی محب الوطن اور عوام سے محبت کرنے والی ہے، عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کررہی ہے جمہوری اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کردی گئی ہے۔ اعشایئے سے ناصر سلمان اور ملک امانت علی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی غیرملکی سرمایہ کار پاکستانی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں جدید ٹیکنالوجی موجودہ دور میں ملک کی اشدضرورت ہے۔ اس موقع پر شبیرسیال، میاں کامران، ایم پی اے ہارون گل، خالد گجر ایڈووکیٹ، عمران بشیر، میاں امجد اقبال، امین ذکی،ناصر سلمان، ملک امانت علی، حاجی ارشاد، شہباز سیال ایڈووکیٹ، آفتاب افگن سمیت دیگر شامل تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...