وزیر اعظم سمیت تمام حکومی شخصیات یو ٹرن فرض سمجھتی ہیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے لے کر ہر حکومتی شخص یوٹرن لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔وزیراعلیٰ کامیٹرو بس کے کرایوں پر یوٹرن عمران خان کا شاخسانہ ہے۔تحریک انصاف پنجاب کے عوام کو دی سہولیات چھیننے آئی ہے۔نیازی حکومت نے ہر شعبے کو دی سبسڈی واپس لے لی ہے۔عوام سے ٹیکس دینے کا مطالبہ کرنے والے وزیراعظم عوام کو بدلے میں مہنگائی اور بے روزگاری دے رہے ہیں۔پاکستان میں ہر حکومت عوام کو ریلیف دیتی رہی لیکن یہ حکومت ریلیف چھیننے آئی ہے۔حکمرانوں کو شرم دلانے پر ہی عام آدمی کے مسائل کا شکار ہونے کا یقین ہوتا ہے۔20کلوآٹے کے تھیلے پر 3روپے کم کرکے جہانگیر ترین نے بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے۔حکمران طبقہ غریبوں کی غربت کا بھی مذاق اڑارہا ہے۔
عمران خان پاکستانیوں کیلئے گوربا چوف ثابت ہوئے ہیں اور عثمان بزدار شہزادہ سلیم بن کر مغلیہ سلطنت کا دیوالیہ نکال رہے ہیں۔