غربت ختم کرنے کیلئے خدمت کی سیاست کو اپنانا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

  غربت ختم کرنے کیلئے خدمت کی سیاست کو اپنانا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست کو اپنا کر ملک سے غربت وا فلاس کا خاتمہ کیا جاسکتاہے۔الخدمت فاونڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے ہر موقع پر معاشرے کے پسماندہ اور مستحق افراد کی مدد کرتی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے نام پر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے قوم کو مایوسی اور غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد الخدمت فاونڈیشن لاہور کے دفتر میں بیوہ اور مستحق مردو خواتین میں ونٹر پیکج تقسیم تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدرالخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، چوہدری محمد سلیم، محمد عظیم چوہدری نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور سمیت سینکڑوں مستحق مردو خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ شہر کے غریب اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہے