مستقل کرنے کیلئے اعلیٰ کارکردگی کی شرط نرم کی جائے،عبداللطیف نظامانی

  مستقل کرنے کیلئے اعلیٰ کارکردگی کی شرط نرم کی جائے،عبداللطیف نظامانی

  



لاہور(پ ر)حکومت کے فیصلہ اور یونین ومحکمہ بجلی کی انتظامیہ کے مابین باہمی معاہدہ کے تحت تسلی بخش فرائض سرانجام دینے والے 13000 ملازمین کو جلد مستقل کرنے کے احکامات کا اجراء کیاجائے یہ مطالبہ ایک قرار داد کے ذریعے محکمہ بجلی میں تعینات کنٹریکٹ پر تعینات آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی قومی کانفرنس میں منظور کیا گیا۔اجلاس کی صدارت عبدالطیف نظامانی صدر یونین نے کی۔انہوں اعلان کیا کہ یونین کی طویل جدوجہد اور انتظامیہ کے باہمی معاہدہ کے مطابق احسن طور پرخدمات سرانجام دینے والے ملازمین کی مستقلی اْن کی تاریخ تعیناتی سے ہوگی جس سے اْن کو اسی تاریخ سے پنشن مقرر ہوگی۔ اْنہوں نے وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری برائے توانائی سے پْر زور مطالبہ کیا کہ وہ کنٹریکٹ سے ریگولر کرنے کیلئے اعلیٰ ترین کارکردگی کی شرط کو نرم کرے۔ بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد،حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، جاوید اقبال بلوچ، ولی الر حمن، سرفراز احمد ہندل،حاجی غلام رسول، مظفر متین، اْسامہ طارق، چو ہد ر ی اکرم، حاجی محمد لطیف، چوہدری جا و ید،نوشیر خان، رانا اکرم، چوہدری لیاقت، نوید ڈوگر، حاجی لیاقت،نوشیر خان ودیگر نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1