ہنر مند پاکستان پروگرام صنعتی انقلاب کا آغاز ہے،سیمی بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے ”ہنر مند پاکستان پروگرام“کو ملک میں صنعتی انقلاب کا آغاز قراردیتے ہوئے کہا ہے تحر یک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی لانے کا وعدہ پورا کر یگی‘ تاریخ ہمیشہ بڑے عہدوں والوں اور انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی یاد رکھتی ہے وہ کینٹ میں سماجی تنظیم ڈور آف اویرنیس سکول کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ چیئر پر سن ڈور آف اویرنیس روبا ہمایوں‘روزی رضوری‘مقدسہ ایاز اور ثروت گوہر‘نویرہ سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔ تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ پاکستانی عوام خوش قسمت ہے کیونکہ پاکستان میں مخیرحضرات انسانیت کی خدمت کیلئے جتناکام کر رہے ہیں دنیا میں اسکی شاید کوئی اور مثال نہیں ملتی اور تحر یک انصاف کی حکومت کی تر جیح پل یا سڑکیں بنانا نہیں بلکہ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی معیاری اور سستی سہولتوں کی فراہمی ہے۔
جسکے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کے15سے زائد پروگرام شروع کر چکی ہے اور 30ارب روپے سے ہنر نوجوان پروگرام کا آغاز تحر یک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی نوجوان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جب نوجوان اس پروگرام کے ذریعے ہنر حاصل کر یں گے تو کوئی شک نہیں انکی زندگی میں ہرلحاظ سے مثبت تبدیلی آئیگی