حکومت نے موبائل ایپ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا،عزیز الرحمن چن

    حکومت نے موبائل ایپ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے موبائل ایپ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی نے پنجاب کا برا حال کر دیا ہے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے امن و امان کی مخدوش صورت حال سے ہر بندہ پریشان ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اصطلاحات لانے کی ضرورت ہے تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے دوران پولیس اصطلاحات کا جو نعرہ لگایا تھا وہ بھی یوٹرن کی نظر ہوتا جا رہا ہے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نعرے کی طرح پولیس اصطلاحات ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے دورِ اقتدار میں یوٹرنز لینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

امن و امان کی مخدوش صورت حال نے ہر شہری کو پریشان کر رکھا ہے موجودہ حکومت امن و امان کی صورت حال پر توجہ نہیں دے رہی۔ پولیس اصطلاحات لانے والی تحریک انصاف کا اقتدار میں آنے کے بعد نااہلی کا پول کھل چکا ہے۔ حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ملک پر نااہل حکمران مسلط کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1