ناقص کارکردگی پر 17پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فارغ: زائد قیمتوں کی وصولی پر 14دکاندار گرفتار

  ناقص کارکردگی پر 17پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فارغ: زائد قیمتوں کی وصولی پر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا ہے۔ڈی سی لاہور نے 17پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وزیراعظم پورٹل،سی ایم پورٹل،قیمت ایپ پر موصول شکایات اور فیلڈ میں دکانداروں سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر کارروائی کی گئی ہے جن افسران کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے ُان میں زونل آفیسر داتا گنج بخش زون اخترچوہان، زونل آفیسر فنانس راوی زون رانا محمد اکرم، اسسٹنٹ زونل آفیسر شاہد علی، اسسٹنٹ زونل آفیسر ریگولیشن اقبال زون محمد ادریس، سرکل ہیڈ ڈرافٹ مین راوی زون لیاقت محمود بٹ، زونل آفیسر ریگولیشن آفیسر سمن آباد زون رانا اشرف عاصم، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر آصف نصیر، سپرنٹنڈنٹ ایم سی ایل آفتاب علی، اے ایس ایل گلبرگ زون فتح محمد، پرائیویٹ سیکرٹری ایم او سروسز چوہدری کاشف بشیر، اسسٹنٹ زونل آفیسر شالیمار زون روحیل باجوہ، سپرنٹنڈنٹ شالیمار زون طارق جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ زونل آفیسر فنانس داتا گنج بخش زون ظفر حسین زیدی، ڈپٹی چیف آفیسر عزیز بھٹی زون شہزاد اقبال قریشی شامل ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 310 مقامات کو چیک کیا گیا اور56 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01لاکھ 27 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 14 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور14 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے افسران کو کمروں سے نکل کر فیلڈ میں آنا چاہیے اور عوام کو لوٹنے والوں کوسخت سزائیں دینی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1