ایجوکیٹرز کا مستقلی کیلئے انٹرویوکی شرط کیخلاف مظاہرہ، دھرنوں کی دھمکی

  ایجوکیٹرز کا مستقلی کیلئے انٹرویوکی شرط کیخلاف مظاہرہ، دھرنوں کی دھمکی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) سیکنڈری سکو ل ایجوکیٹر ز نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیااس موقع پر اساتذہ محمد عمران، امان اللہ ملک، فہیم را نا، حبیب الرحمن، عمران علی، سیف اللہ خالد، محمد سلیم، ظہیر الدین بابر،رضوانہ اکبر، رخشندہ، شازیہ، فضہ عالیہ، شکیلہ خادم اور صوبیہ خورشید نے کہا کہ ہم پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز(گریڈ16) اور اے ای اوز 2014,2015,2016 میں محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی بھرتی پالیسی کے تحت باقاعدہ این ٹی ایس ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد بھرتی ہوئے۔ اب ہماری ریگولرائزیشن (مستقلی) دوبارہ سے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو سے مشروط کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔ جبکہ ماضی میں ایسا کوئی قانون نہیں تھااب ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مظاہرے میں تحریک اساتذہ کے راہنماؤں وحید مراد یوسفی، چوہدری محمد علی، مراز طارق محمود و دیگر نے بھی شرکت کی 21جنوری کو لاہور میں آل پنجاب ایس ایس ایز کنونشن کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔اگر وزیر اعلی نے اس ظالمانہ اقدام کا خاتمہ نہ کیا تو پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ وزیر اعلی ہاؤس، گورنر ہاؤس یا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1