ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

  ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق، پی ایس او عاصم سلیم اور ڈی سی آفس کے ملازمین نے شرکت کی۔ریلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔شرکاء نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...