پسند خان بلیدی نے بطور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا چارج سنبھال لیا

پسند خان بلیدی نے بطور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا چارج سنبھال لیا

  



لاہور (پ ر)پسند خان بلیدی نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب میں بطور کمشنر چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پسند خان بلیدی کا تعلق بلوچستان سول سروس سے ہے۔ انکا شمار محنتی، ایماندار اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں متعدد اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور ڈویژنل کمشنر کے طور پر فرائض سر انجام دیے ہیں۔ وہ سیکرٹری انرجی، صنعت، لیبر، آئی پی سی اور کمشنر افغان مہاجرین جیسے اہم عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

انہوں نے تمام کیئریئر کورسز بشمول سٹاف کالج اور نیشنل مینجمنٹ کورس کامیابی سے مکمل کیے۔پسند خان بلیدی اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے بھی پر عزم ہیں اور اس ضمن میں اپنے سابقہ وسیع تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...