سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’عالمی امیگریشن کے مسائل‘ پر سیمینار

  سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’عالمی امیگریشن کے مسائل‘ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر))پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’عالمی امیگریشن کے مسائل‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں لاک ہیون یونیورسٹی پنسلوانیا امریکہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرسٹیون گراویچ نے موضوع پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسرڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر سٹیون نے کہا کہ بین الاقوامی ہجرت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی وجہ سے حکومتوں کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔