سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کے خلافیوم احتجاج منایا گیا
لاہور(پ ر)اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈتحفظ ختم نبوت کی اپیل پر سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کیخلاف ملک گیرسطح پریوم احتجاج منایاگیامذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر احتجاجی جلوس نکالے اورمظاہرے کئے۔نیزعلماء نے خطبات جمعہ میں کہاکہ سوشل میڈیاپر گستاخ مواددرحقیقت ملکی امن تباہ کرنے کی یہودی وقادیانی سازش ہے۔
قومی اسمبلی سے گستاخانہ موادکیخلاف متفقہ طور پر قراردادپاس ہونے کے باوجودحکومت اس گستاخ موادکوروکنے کیلئے مجرمانہ چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
چاروں مسالک علماء نے اجتماعات جمعہ میں اس گستاخانہ موادکیخلاف بھرپوراحتجاج کیا اورمذمتی قراردادیں پاس کراتے ہوئے حکومت کومتنبہ کیاکہ وہ گستاخ مواد کے سوشل میڈیامیں روک تھام کیلئے سعودی عرب کی طرز پرعملی اقدامات کرے ورنہ سلیکٹڈحکومت کی یہ مجرمانہ غفلت اس کے اقتدارکا سورج غروب کردیگی۔