اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی اور پھل منڈیوں کے دورے

    اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی اور پھل منڈیوں کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ، عدنان رشیدنے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی، اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے ملتان روڈ اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیااورقیمتوں کا معائنہ کیا۔

افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور دیگر امور کو چیک کیا۔

انہوں نے منڈیوں میں موجود کوڑا کرکٹ اور گندگی کو فوری طور پر صاف کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1