مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام حکومت سے بیزار ہو گئے،جمیل گوندل

مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام حکومت سے بیزار ہو گئے،جمیل گوندل

  



لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے اور تبدیلی سرکار کی بدترین بیڈگورننس سے بیزار ہم وطنوں کے قلوب میں امیدزندہ رکھنے اورانہیں اپنے محفوظ مستقبل کیلئے متحد کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی حکومت ڈیڑھ برس میں پوری طرح ایکسپوزہوگئی،لوگ ریاست کیلئے مہلک حکمران ٹولے کومزید مہلت دینے کیلئے تیار نہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ خطہ جس نازک صورتحال سے دوچار ہے۔

اس پرغوراوردرست راستہ تلاش کرنے کیلئے اے پی سی منعقدکی جائے۔پاکستان کانااہل وزیراعظم تنہا حساس قومی اورعالمی معاملات پردوررس فیصلے نہیں کرسکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1