ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقید ہ ہے،اسماعیل شجاع آبادی
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی جامع مسجد بدر گارڈن ٹاؤن،مولانا عزیزالرحمن ثانی نے جامع مسجد مکی ر یلوے اسٹیشن، مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجد دین محمدنیو مزنگ میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مجاہد ختم نبوت مولانامحمد اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔