بچیوں کو لازمی تعلیم دینا ریاست کی ترجیح ہونی چاہیے،ضیاء الرحمن

بچیوں کو لازمی تعلیم دینا ریاست کی ترجیح ہونی چاہیے،ضیاء الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)آواز فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام لڑکیوں کی لازمی تعلیم کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد،اراکین پنجاب اسمبلی سے پنجاب فری اینڈ لازمی ایجوکیشن ایکٹ 2014کے رولز آف بزنس بنانے،ساؤتھ پنجاب گرلز ایجوکیشن سپورٹ فنڈز کے قیام سمیت نچلی سطح پر لڑکیوں کی سکنڈری معیاری تعلیم کیلئے آگاہی مہم چلانے کے مطالبات  پیش کئے گئے، پارلیمانی ایکسپرٹ ظفراللہ خان کی اراکین اسمبلی کو آگاہی دی۔آوازفاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر ضیاء الرحمن نے گرلز ایجوکیشن پر لیکچر دیا۔ورکشاپ میں پارلیمانی سیکرٹری احمد خان بھچر،رانا شہباز،خدیجہ عمر، ارکان اسمبلی بشری انجم، عظمی کاردار, مہوش سلطانہ، گلناز شجاع، کنول لیاقت،سید عباس،شازیہ نواز،مریم سمیت دیگر کی اراکین پنجاب اسمبلی و سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت۔ڈائریکٹر ضیاء الرحمن نے کہا  بچیوں کو لازمی تعلیم دینا ریاست کی ترجیحی ہونی چاہیے۔وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کی ذمہ داری کہ وہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔