زرعی آلات و مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے درخواستیں طلب

زرعی آلات و مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زیرو ٹیلج ڈرل،ہیپی سیڈرز،ڈرائی سوئنگ ڈرل،شیلو ڈرل،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور شیلرز کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔اس ضمن میں ایسے کاشتکار/ مزارع/ٹھیکیدار جو12.5ایکڑ تک زمین اور کم ازکم50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہو درخواست دینے کا اہل ہوگا۔زرعی رقبہ کی مشترکہ ملکیت کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد سبسڈی سکیم کیلئے اہل ہو گا۔کاشتکار درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات یا مشینری کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔اس سکیم کے تحت کاشتکار کو حاصل کردہ زرعی آلات/ مشینری 3 سال تک دوسرے کاشتکاروں کو کرایہ پردینے کی پابندی ہوگی۔قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں 15 یوم کے اندرمنظور کردہ فرم سے مجوزہ زرعی آلات یا مشینری کی بکنگ کروانا ہوگی۔زرعی آلات/مشینری کی آلاٹمنٹ کے متعلق الاٹمنٹ کمیٹی/ ناظم اعلیٰ زراعت(توسیع)کا فیصلہ حتمی ہو گا۔کاشتکار کو شناختی کارڈ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک،زرعی رقبہ اور فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور100 روپے کے اشٹام پیپر پر بیان حلفی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہو گا۔مکمل درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں 15 جنوری2020تک وصول کی جائیں گی۔
مزید معلومات کیلئے کاشتکار متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں

مزید :

کامرس -