کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی جاری

  کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی جاری

  



فیصل آباد(اے پی پی)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے انتہائی مفید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کی جانب سے ایسے مزید کاشتکاروں کا ڈیٹا اکٹھاکیاجارہاہے جو سمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تاکہ ان کو جدید زرعی معلومات، حکومتی ترغیبات اور زرعی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی فراہم کی جاسکے۔ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنا نام، پتہ، علاقے کانام اور سمارٹ فون نمبر کے بارے میں ایس ایم ایس ہیلپ لائن 0304-4000172 پر آگاہ کریں۔

انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ای میل dainformation@gmail.comکے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس